کنٹینر جلانے کا کیس، مراد سعید سمیت 8پی ٹی آئی رہنما اشتہاری

لاہور: (کورٹ رپورٹر)عدالت نے 9مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس میں تحریک انصاف کے 8روپوش رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دےدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا،عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ۔