لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دور ہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میںچینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دورے کیے، مریم نواز سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژﺅ ژونگ منگ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم ،منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون میں ہانگ چی آﺅ امپورٹ کموڈڈی ایگزیبشن ،ٹریڈنگ سنٹر اور جنکو سولر کمپنی کا بھی دورہ کیا، مریم نوازنے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،جنکو سولر کمپنی کوپنجاب میں سولرپینل مینوفیکچرنگ لگانے کی پیشکش اور گرین انرجی پراجیکٹس میں شرکت کی دعوت دی ،کمپنی پنجاب میں سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ او رچارجنگ سٹیشن لگائے گی، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژﺅ ژونگ منگ نے آمد پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژﺅ ژونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحق کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری،سائنس، ٹیکنالوجی،انڈسٹری اور انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، ملاقات میں اکنامک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، مریم نوازنے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،وزیر اعلیٰ نے کہا عالمی سطح پرشنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امرہے، آٹو موبائل، آئی ٹی ، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں،حکومت پنجاب شنگھائی حکام کےساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کےلئے پوری طرح تیار ہیں،پاکستان اور چین نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میںمزید قریب آئے اور اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورجیسے گیم چینجر پراجیکٹ کا آغاز نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میں ہی ممکن ہوا،کئی سال کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے بعد پاکستان کی معیشت اور معاشی اعشاریے بڑھوتری کی طرف گامزن ہیں، چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پرخصوصی سہولیات دی جائیں گی، ڈپٹی سیکرٹری مسٹر ژﺅ ژونگ منگ نے کہا تجارت ، سرمایہ کاری ،انفراسٹرکچراور عوامی رابطے ،باہمی تعلقات کو مزید مستحق کریں گے،بعد ازاںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاسی پی سی میوزیم حکام نے پرتپاک استقبال کیا،مریم نواز اور وفد کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ارتقا کی تاریخی سفر پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، سی پی سی میوزیم میںکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بصری تاریخ دکھائی گئی اور چینی انقلاب کے روح روا ںماوز تنگ کی جدوجہدکے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کا بصری ارتقائی سفر بھی پیش کیا گیا، بریفنگ میں کیمونسٹ پارٹی کے قیام سے موجود ہ صدر شی جن پنگ کے منصب سنبھالنے تک تمام تاریخی واقعات سے آگاہ کیا گیا، مریم نوازنے چینی قیادت کے مجسموںمیں دلچسپی کا اظہارکیا اور چین کے قدیمی ادوارمیں زیر استعمال اشیاءکا بھی مشاہد ہ کیا، مریم نواز نے سی پی سی کی پہلی نیشنل کانگریس کی سائٹ بھی دیکھی اور میوزیم میں دیوار گیر میورل کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں۔
چینی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر خصوصی سہولیات دی جائیں گی: مریم نواز



















