جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے، بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں، ان کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا، مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا، مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں پھر بھی ان کو کوچ اور اس کے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، بشریٰ قیمتی ہار چوری کرنے اور 190 ملین پاونڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں، بشریٰ نے ابھی پنجاب میں کی گئی لوٹ مار کا حساب دینا ہے، 5سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا بشریٰ پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتواءہے، کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا، چیلہ اتنا بڑا بدبخت ہے اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کر دیا، مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔



















