قلعہ عبد اللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں دھماکہ، 2 افرادجاں بحق


قلعہ عبد اللہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) قلعہ عبد اللہ کے علا قے میزئی اڈہ میں کلی وال مسیزئی میں دھماکہ ،2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد دھماکہ خیز مواد کہیں منتقل کر رہے تھے اچانک پھٹ ہوگیا ،2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقا ت شروع کر دیں۔