نافرمانی کی ایسی کی تیسی ، قوم فسادیوں کے آگے دیوار بنے گی،عطا تارڑ

لاہور:( خبر نگار)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے عمران خان کی سول نافرمانی کال شرمناک و مضحکہ خیز ہے، ناکام ہوگی،سول نافرمانی و تشدد کی سیاست کو عوام نے رد کردیا،تم بچپن سے نافرمان ہو ،تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی،جھوٹا نعرہ لگانے والے دم دبا کر بھاگے اب ملک میں انتشار و فساد نہیں ہوگا، قوم فسادیوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،پاک فوج نہ صرف دہشتگردی کے خاتمے کےلئے اپنی جانیں قربان کررہی ہے بلکہ پوری قوم ملکر لعنت کو جڑ سے ختم کردے گی۔

بہار کالونی میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے عطا تارڑ نے کہا خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے ،نیشنل ایکشن پلان سے امن بحال کریں گے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ میرے اوپر زیادہ لازم ہے، کرسمس کو بھرپور طریقے سے منائیں گے، کرسچن کمیونٹی کی ہر خوشی و غم میں ساتھ کھڑا ہوں، کرسچن کمیونٹی نے دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ پیدا کیے، تمام کمیونٹیز ملک کیلئے کردار ادا کررہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاظلم، تشدد و نفرت کےخلاف آواز اٹھانی چاہیے،پاکستان ہے تو سیاست اور وزارتیں ہیں، ملکی مفاد میں چیزوں کو آگے لےکر چلنا ہے، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ گئی،انٹرسٹ ریٹ،مہنگائی نیچے،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،جھوٹا بیانیہ بناکرلاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، پوچھنا چاہتا ہوں بھاگے کیوں؟ کھڑے رہتے، تم بچپن سے ہی نافرمان تھے، سول نافرمانی کرو یا جو دل چاہے تمہاری اپنی مرضی ہے اب دال نہیں گلنے والی، انتشار کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، دہشتگردی کےخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو رہا ہے۔