اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر نے ووٹ کو حقوق کے تحفظ کےلئے سب سے کارآمد ہتھیار قراردےدیا۔
قومی ووٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں سکندر سلطان راجہ نے کہاووٹ صرف کاغذی کارروائی نہیں بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کےلئے سب سے کارآمد ہتھیار ہے،ووٹ کا اندراج اور استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے،دن منانے کا مقصد شہریوں کو انتخابی حقوق کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے،شہریوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے اور ملک کی سیاسی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
ووٹ حقوق کے تحفظ کےلئے سب سے کارآمد ہتھیارہے،چیف الیکشن کمشنر



















