گل داودی نمائش، پی ایچ اے کی طرف سے بہترین انتظامات پر شہریوں کا اظہار اطمینان
لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایچ اے انتظامیہ کا جیلانی پارک کا پنجاب حکومت کے ویژن پر شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کی خاطر گل داودی کی نمائش میں پودوں اور پھولوں کی مختلف 100سے زائد اقسام کو سجانے کے ساتھ سیاحوں کو بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے پر لاہوریوں کا اطمینان کا اظہار ۔ڈی جی پی ایچ اے کا حکومت پنجاب کے شہریوں کو بہترین اور خوشبودار ماحول فراہم کرنے کی خاطر 10روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں گل دوادی سمیت دیگر مختلف پھولوں اور پودوں سے جیلانی پارک کو سجایا گیا ہے اس کے علاوہ سیاحوں کو کھانے پینے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اسٹالز بھی قائم کئے گئے ہیں ڈائریکٹر جیلانی پارک اور دیگر ٹیم کی محنت سے نمائش کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کی گئی ہے اس پر شہری محمد شہزاد نے کہا کہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے لاہوریوں کو ہر سال گل داﺅدی کی نمائش میں خوشگوار اور خوشبو سے لیس ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے اس سال نمائش کو سموگ کے ماحول میں موسم کو بہتر بنانے کی خاطر مثبت حکمت عملی ہے۔ جیلانی پارک کے ڈائریکٹر فرخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار و دیگر سٹاف کی محنت کی وجہ سے نمائش کے رنگ اور خوشبو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ شہری محمد ایاز نے کہا کہ نمائش میں پھولوں اور پودوں کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جس پر انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں انتظامات کو احسن طرقہ سے انجام دیا گیا ہے سیاحوں کو خوشبو بھرا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ محمد ریاض نے کہا کہ پھولوں اور پودوں کی نمائش کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاءکوالٹی اور مقرر کردہ ریٹ پر میسر ہیں جبکہ گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والی گل داﺅدی کی نمائش میں کھانے پینے کے انتظامات نہیں کئے جاتے موجودہ نمائش میں جیلانی پارک کی انتظامیہ نے شہریوں کو کھانے پینے کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کرنا اچھا اقدام ہے سعید احمد ،اشفاق علی ،اسحاق خان ،سلمان ،اشرف اور دیگر نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے لاہور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ماحول کو خوبصورت اور خوشبو بھری فضاءکو قائم رکھنے کی خاطر اہم شاہراﺅں کو پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا ہے جس میں مالی اور دیگر فیلڈ سٹاف کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اسی طرح جیلانی پارک میں بھی گل داﺅدی کی نمائش کو خوبصورت اور کامیاب بنانے میں ان کی بھرپور محنت اور کاوش شامل ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے پی ایچ اے لاہور انتظامیہ نے لاہوریوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرتے ہوئے سموگ سے کچھ حد تک نجات دلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ڈائریکٹر جیلانی پارک فرخ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈی جی پی ایچ اے کی سرپرستی میں شہریوں کیلئے نمائش میں 100 سے زائد پھولوں اور پودوں کی اقسام کو پیش کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے انتظامیہ نے ہمیشہ شہریوں اور شہر کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کی خاطر اپنی ذمہ داری اور فرائض کی انجام دہی میں محنت کی ہے نمائش کی کامیابی میں مالیوں اور دیگر سٹاف کا اہم کردار ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کا بنیادی مقصد شہر کو سر سبز اور پھولوں سے سجانا ہے کیونکہ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جا تا ہے اس تاریخ کو محفوظ رکھنے کی خاطر پی ایچ اے لاہور اپنا کردار ادا کر رہا ہے نمائش کی کامیابی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی وجہ سے ہے جن کی جانب سے اس نمائش کی خوبصورتی اور خوشبو میں اضافہ ہوگا ۔



















