مریدکے:(نمائندہ خصوصی)پی پی 139شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار رانا طاہر اقبال بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق رانا طاہر اقبال نے 44ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ،مدمقابل مور کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنےوالے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اعجازبھٹی 199964، تحریک لبیک کے فاروق الحسن 7170جبکہ آزاد امیدوار ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں عبدالرﺅف نے 6669ووٹ حاصل کئے،رانا طاہر اقبال کی کامیابی پرن لیگی کارکنوں نے جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
پی پی 139شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا



















