اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی شروع،12افراد کیخلاف ا یف آئی آرز درج کر لی گئی۔
فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے ملزموں میں میاں ذیشان ساجد، فہیم خان، اویس، منوچئر، عزیز احمد، سعد عدنان خورشید، اسد، ملک عصمت خان، عنایت ، سلطان محمود خان، کلیم اور اورنگزیب شامل ہیں،ملزموں کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے۔
تمام ملزموں سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، بغاوت پر اکسانے اور ریاستی امور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،ان اور دوسرے کئی ملزمان کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جعلی پروپیگنڈا پھیلانےوالوں کے گرد گھیرا تنگ،12کیخلاف مقدمات درج



















