پشاور:(بیورورپورٹ)گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وفاق گورنر راج لگاتا ہے تو میں کیوں روکوں؟ آئین پاکستان میں شق موجود وفاق گورنر راج لگا سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاوزیراعلیٰ نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پھر وفاق سے لڑنے کی دھمکیاں دیں، رویہ درست نہیں، کوئی لیڈر دھرنا دینے سے آزاد نہیں ہوگا،پی ٹی آئی ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی، گورنر راج پر پیپلزپارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی میرا فیصلہ ہوگا۔
گورنر نے کہاخیبرپختونخوا میں امن و امان سب سے بڑا مسئلہ ، اپنا صوبہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور پی ٹی آئی اسلام آباد میں جاکر آگ لگا رہی ہے، اجازت نہیں دی جاسکتی،صوبے میں امن و امان کے معاملے پر 5 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلالی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے،امن و امان کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
وفاق گورنر راج لگاتا ہے تو کیوں روکوں؟ فیصل کریم کنڈی



















