شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام، پرامن پاکستان کی جیت ہوئی :محسن نقوی

اسلام آباد: ( ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ۔

محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورہ کیا اور ڈی چوک میں ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات میں جوانمردی کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے کہا شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز کے افسروں و جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا۔

پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جراتمندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ۔