ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے پرحملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے:مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشت گردی کی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر سرکاری وسائل سے حملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے،یہ کونسا احتجاج ہے جہاں سرکاری وسائل استعمال کیے جارہے ہیں،مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس،چاقو،ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے،مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس پر حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے،غازی بروتھا،میانوالی،ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی،پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے،پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کےلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا، اب بھی غیر مسلح ہے،ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژا¶چن فین نے ملاقات کی،ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کےلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اورڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا،جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی کے بارے میں بات چیت کی گئی،ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژا¶چن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی، مریم نوازنے کہا اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے،یشیائی ترقیاتی بینک کےساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژا¶چن فین نے کہاایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کےلئے سودمند ثابت ہوگی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین کےخلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا خواتین میری ریڈ لائن ہیں تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں،ما¶ں،بہنوں، بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں، دین اسلام میں پہلی مرتبہ عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دئیے گئے،خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مریم نوازنے کہاخواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،پنجاب کو پہلی بار ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے، مشکل کا شکار خواتین شکایات ورچوئل پولیس سٹیشن درج کرا سکتی ہیں،خواتین کسی ہنگامی صورتحال میں پینک بٹن سے فوری پولیس ہیلپ حاصل کر سکتی ہیں، خواتین کےلئے پولیس وویمن ہیلپ لائن بھی مکمل فعال ہے۔