لاہور (میاں ساجد) 24 نومبر کا دھرنا عمران خان کی رہائی کیلئے کیا گیا ڈرامہ جس نے پاکستان کی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچایا یہ کونسی جماعت ہے جس کا ٹارگٹ پاکستان کی ترقی پر شب خون مارنا ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت انکا حالیہ احتجاج ہے جس سے پوری قوم متاثر ہوئی کاروبار بند ہوئے۔ مریض خوار ہوئے، مسافر پریشان ہوئے تو اسکا فائدہ اس جماعت کو کیا ہوا؟ کس بے انصافی کا انصاف لینے یہ جماعت سڑکوں پر نکلی ہے جس نے سرکاری عمارات اور قانون ہاتھ میں لینے کی انتہا کی ہے جسے صدیوں فراموش نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیوالیہ کرنے والی جماعت کس منہ سے احتجاج کی سیاست کر رہی ہے غیرملکی پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے اس کے دورے کر رہے ہیں اور پاکستان کی شناخت حاصل کرنے والے پاکستان کو 4 سالوں میں دو دو ہاتھوں سے لوٹنے والے احتجاج کرکے اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں تاریخ گواہ ہے پی ٹی آئی کے پہلے دھرنا سازش میں چینی صدر کا پاکستان دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اب بیلاروس کا 68 رکنی وفد جس کی آمد پاکستان ہو گی ہے آج صدر بیلا روس کی تشریف آوری ہے جن کی آمد سے پاکستان کیلئے خوش آئند اقدامات ہیں تو اس کے بر عکس پی ٹی آئی جماعت کی ناقص ملک دشمنی صاف واضع ہو گی ہے کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا تو ہم نے احتجاج کی سیاست کرکے اس کا نام بدنام کرکے اس کی ترقی پر شب خون مارناہے۔ 24 نومبر کا دھرنا ان کا ایک ادھورا خواب ثابت ہوا پاکستان کے طول و عرض سے کوئی بھی نہیں نکلا ایک صوبہ کی عوام اور اور وزرات اعلیٰ کا منصب رکھنے و الا وزیر اعلیٰ جس طریقہ سے وفاق پر حملہ کرنے کے پے درپے ہے سیاست دان کہلانے کا حق دار ہے۔ قوم خود فیصلہ کرے ایسے دشمن بھی نہیں کرتے جیسا اس نام نہاد جماعت نے کیا ہے۔ دھرنوں کی سیاست کرنے والی جماعت نے ماسوائے پاکستان کو محرومیوں دینے کے کچھ نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی اور گنڈا پورذہن نشین کر لیں پاکستان الحمداللہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کرکے قوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہیں ان دھرنوں سے کوئی سروکار نہیں پاکستان کی ترقی کے خلاف پی ٹی آئی جماعت ایسے دھرنے ویلالے احتجاج کرتی رہے گی جس سے ملک کو نا تلافی نقصان بھی ہوں گے اور جس کا خمیازہ قوم بھی بھگتے گی اور اس میں بسنے والے بھی۔ ایک سوال کے جواب میں رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) پیر اشرف رسول نے کہا کہ قوم کی خوشحالی اور اچھے مستقبل کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی عملی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کا مقصد پاکستان کی ترقی پر شب خون مارنا ہے : پیر اشرف رسول



















