دھرنا کامیاب ، حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، علوی

پشاور:(بیورورپورٹ)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے پی ٹی آئی کادھرناکامیاب،حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہابانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا اور کوئی چارہ نہیں ،ملک اورعدلیہ کوآزاد کرناہوگا،عمران خان کےلئے جان دینے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی میں اختلافات کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہیں اپنی کرسی جاتی نظر آ رہی ہے۔