اسلام آباد: () وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بشریٰ کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں ۔
نیوز کانفرنس خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی و معاشی تعلقات ہیں، 28لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے، تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔
وزیر دفاع نے کہا ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے اس لیے یہ بیان دیا گیا، لیڈر شپ کیلئے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے اب اپنے آپ کو قائد کہنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، لوگوں کو طعنہ دیتے ہیں موروثی سیاست کی جاتی ہے، یہاں صرف موروثی سیاست کی جارہی ہے بلکہ وارثوں میں لڑائی ہورہی ہے، 3 خواتین ایک طرف ،ایک خاتون دوسری جانب ہے یہ سیاست کی انتہا ہے۔
بشریٰ کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف



















