لاہور: (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا، بلاول بھٹو ناراض ہیں، ن لیگ سے اختلافات ہائی لیول پر چلے گئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا ن لیگ سے اتحاد کر کے ووٹوں کی قربانی دی، اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا، جمہوریت میں پرامن احتجاج حق ہے، احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اچھا نہیں،جب بھی ن لیگ سے اتحاد ہوا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مجبوری کےساتھ بیٹھی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کرلیا ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا
سردار سلیم حیدر نے کہا سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کرنا چاہیے، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی کےساتھ اعتماد کا فقدان ہے، پی ٹی آئی کو جب بھی احتجاج کا موقع دیایہ پرامن نہیں رہی، ہماری انڈرسٹینڈنگ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو علیحدہ پارٹیاں ہیں، فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔
ن لیگ سے اختلافات ہائی لیول پر چلے گئے ،گورنر پنجاب



















