پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی مشاوت کیلئے پشاور طلب

اسلام آباد،پشاور :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے اراکین پنجاب اسمبلی کو احتجاج پر مشاورت کیلئے پشاور طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گی ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بھی احتجاج پر مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات کرکے احتجاج کی کال پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوں نے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو اسلام آباد لانے کا فیصلہ اور مرکزی و صوبائی قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا۔