لاہور (اپنے نمائندے سے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ میں لینڈ ریفارمز کے خلاف ہوں، اس پر بات کروں گا تو منافقت ہو گی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک تھیوری کو مانتا ہوں اور وہ تھیوری میرے دل کے قریب ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہوتا ہے، پیر کو ایئر کوالٹی انڈیکس تھوڑا بہتر ہوتا ہے مگر منگل کو بہت اوپر جاتا ہے، سموگ کے خلاف سر جوڑ کر حکمت عملی ترتیب دینے کی جگہ پارلیمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے متعلق ہائیکورٹ نے بھی حکومت کے اقدام کی تعریف کی، سموگ پنجے گاڑھ کر کھڑی ہے، ایک دن میں تو یہ جانی بھی نہیں، ہم دیکھیں گے کہ وہ کیا چیز ہے جسے سپر ٹیکس کہا جا رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو لیتے ہیں اسے ہم بیل آﺅٹ پیکیج کہتے ہیں، پہلے یہ طے کر لیں کہ زراعت پر ٹیکس لگنا چاہئے، اس کا حجم کیا ہو گا، یہاں پر جلسوں کا رواج پارلیمنٹ کی افادیت کو کھا جائیگا۔
لینڈ ریفارمز کیخلاف ہوں، بات کروں گا تو منافقت ہو گی:سپیکر پنجاب اسمبلی



















