عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دےدی

راولپنڈی،پشاور :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دےدی۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کےلئے کمیٹی قائم کرکے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ، بانی نے کہا نام نہیں بتاو¿ں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے،24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

عمران خان نے کہا احتجاج کی فائنل کال ہے، مطالبہ 26ویں آئینی ترمیم ،مینڈیٹ واپس ،بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے،احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی ،ساری پارٹی کو پتہ ہے کس نے کیا کرنا ہے جبکہ احتجاج ختم کرنے کا اختیارکمیٹی کو ہو گا۔

وکیل نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لےکر کے پی سے نکلیں گے،بہن علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دےدی اور ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا پورے پاکستان نے نکلنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہابانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا اب مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں ہو گی،احتجاج کےلئے تیاریاں مکمل ہیں۔