اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور ریلیف،عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بانی پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کی بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب عدالت نے احتجاج کے دوران جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کے مقدمے میں مسرت جمشید چیمہ کی ضمانت منظور کر لی ،شاہ محمود قریشی کی 6مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
عمران کو ایک اور ریلیف،لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری



















