لاہور(اپنے نمائندے سے)ریلویز انتظامیہ مسافروں کو ریلیف سمیت جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، ریلویز انتظامیہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس، جعفر اور بولان ایکسپریس کو 4روز کیلئے بند کردیا گیا ،مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی اور سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی برتنے والے ذمہ دران کے خلاف عملی کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔پاکستان ریلویز انتظامیہ سالہا سال سے مسافروں کو بنیادی سہولیات اور جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے سمیت مسافر ٹرینوں کی تاخیر کا معاملہ حل کرنے میں نا کام دکھائی دے رہی ہے جس سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹرینوں کے سفر کو محفوظ بنانے کی خاطر انتظامیہ کی طرف سے دعوے دیکھنے میں ملتے ہیں لیکن عملی اقدامات زیرو ہیں۔ مسافروں کا مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ریلویز کی جانب سے سالہا سال سے ٹرینوں کی لاہور آمد اور روانگی میں گھنٹوں تاخیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ملک بھر کے سٹیشنوں پر داخلی راستوں کو فول پروف بنانے کی خاطر اقدامات کئے گئے ہیں جو کہ دہشت گردوں کو آذادانہ مسافروں پر حملہ کا موقع فراہم کیا گیا ہے اس غیر سنجیدہ صورتحال کی وجہ سے متعدد بار ٹرینیں دہشت گردی کا شکار ہو چکی ہیں اس کی مثال چند روز قبل کوئٹہ اسٹیشن پر دہشت گردی کا واقع سامنے آیا جس میں دو درجن سے ذائد مسافر شہید اور درجنوں مسافر ذخمی ہوئے جس میں ریلویز پولیس کے نوجوانوں نے بھی جام شہادت پائی اس واقع کے بعد ریلویز انتظامیہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس دکھائی دی ہے اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر چیف ایگزیکٹو ریلویز کی جانب سے کوئٹہ کا ٹرین آپریشن چار روز کے لئے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے مسافروں نے کہا کہ ٹرینوں کی بندش سے مسافروں کو کونسا تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ریلویز انتظامیہ مکمل طور پر دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں ناکام ہے بند ٹرینوں کے مسافر وں کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات مضحکہ خیز ہیں کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیا گیا ہے جو کہ 11 نومبر سے 4 روز کیلئے ہے ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ریلویز پولیس حکام کی جانب سے واقع کے فوری بعد ملک بھر کے تمام اسٹیشنز پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور سیکیورٹی میں اضافہ بھی کیا گیا اور کوئٹہ دہشتگردی کے واقع کے بعد اسٰتیشنز پر نصب سیکیورٹی آلات کو استعمال کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں تھیں جو کہ درجنوں مسافروں کی شہادت اور ذخمی ہونے کے بعد اقدامات کئے گئے ہیں ریلویز انتظامیہ کا مسافروں کو رقم کی واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جعفر ایکسپریس (39-اپ/40-ڈاون) ناگزیر وجوہات کی بنا پر کوئٹہ اور پشاور سے روانہ نہیں ہوگی مسافراپنا ریفنڈ بزریعہ آن لائن یا قریبی ریزرویشن آفس سے لے سکتے ہیں جبکہ دیگر روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس میں لاہور اور فیصل آباد سے کراچی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ : کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی پاکستان ایکسپریس 46-ڈاون کراچی کیلئے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ کی بجائے سہ پہر 3 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوئی ملت ایکسپریس 18-ڈاون کراچی کیلئے شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 6 بجکر 35 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔
ریلویز انتظامیہ مسافروں کو سہولیات فراہمی، جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام



















