رائیونڈ (نامہ نگار) عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتامی دعا کے ساتھ مکمل ہو گیا ۔اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبےدا للہ خورشےد نے کہا کہ دعوت وتبلےغ کے ذرےعے مسلمانوں کی زندگےوں مےں تبدےلی آنی چاہےے ،دنےاوی معاملات کو اسلامی شرےعت کے مطابق سرانجام دےنا ہوگا ،مسلمان کو دھوکہ نہےں دےنا ہے مسلمان نہ ہی دھوکہ دےتا ہے اور نہ ہی دھوکہ کھاتا ہے ،مساجد کو آباد کرنا ہوگا ،مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے،اجتماعی زندگی سکھانا اور سےکھنا ہے ،مسجد مےں خوشبو لگا کر جائےں ،وہاں اللہ کے فرشتے موجود ہوتے ہےں ،مسجد کے احترام کو لازمی پکڑےں ،مسجد میں آداب کے ساتھ داخل ہوں،دو رکعت تہیہ مسجد پڑھیں،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے،پورا دین دلوں کو جوڑنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت وتبلےغ کے امور کو سرانجام دےنے کےلئے مساجد مےں مشور ہ کےا جائے ،مشورہ مےں کسی رتبہ ،خواہش اور مقام کومد نظر نہ رکھا جائے اجتماعےت کو اہمےت دی جائے ،مشورہ اللہ کی طرف متوجہ ہونے کا نام ہے مشورے کے بعد سب امور اللہ کے سپرد کردےنے چاہئیں،40 دنوں میں اعمال کرنا ہیں 120 دن دین کو سیکھنا ہے،خدمت میں میانہ روی کو اختیار کرنا ہے، اللہ کے راستے میں خرچ کرنا بہت بڑا عمل ہے،جو اللہ کی راہ مےں خرچ کرتا ہے اس کو کبھی کمی نہےں آتی ،جدےدٹےکنالوجی کی موجودگی مےں بھی اللہ کے دےن کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے۔دعا سے قبل مختصر بیان دیتے ہوئے مولانا ابراہیم دیولانے کہا کہ اللہ کریم اپنی شان دیکھ کر عطا فرماتے ہیں،مخلوق پیدا کرنے کی حکمت ہے ،اللہ تعالیٰ نے بڑی بڑی مخلوق پیدا کی ہے، ان کو روزی کون دیتا ہے اللہ نے اپنے کرم کا اظہار کرنے کےلئے مخلوق پےدا کی ہے تاکہ وہ اللہ سے مانگے ،جو بندہ اللہ سے مانگے وہ اللہ کو پسند ہے ،اللہ کہتا ہے کہ مجھے پکارو میں جواب دوں گا، تمہاری دعائیں قبول کروںگا،مخلوق کو اظہار کرم کے پیدا کیا ہے ،کوئی ناامید نہ ہو،امیدوار رہو،جنت کے بھی امیدوار رہو،دعا مانگنے والا رب کائنات کو پسند ہے،انبیائے اکرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے،مانگنا اور ماننا سکھایا،دعائیں رد نہیں ہوتی محفوظ ہوتی ہیں،اللہ نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہر موقع پر نبی کریمنے دعائےں سکھائی ہےں ،پےارے نبی کرےم دعوت میں بھی نبی ہیں اور دعا میں بھی نبی ہیں،حضور اکرم کو داعی بنایا گیا ہے،دن میںدےن کی محنت کرنی ہے رات کو اٹھ کر تہجد مےں اللہ سے اس کا اجر مانگنا ہے ،بندے اپنی ذمہ داری پوری کرلے پھر دعا کریں،دنیا اور آخرت کی حاجت مانگو،اللہ پاک اچانک خیر دے دو،اچانک کے شر سے محفوظ رکھے،یہ صلائے عام ہے دین سیکھوتاکہ دنےا وآخرت مےں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دریں اثناءاجتماع کے دوسرے مرحلے مےں بھی شرکاءنے رےکارڈ شرکت کی، سموگ اور دھند کی وجہ سے شرکاءکو سانس ،آنکھوں کی جلن سمےت دےگر امراض کا سامنا کرنا پڑا ،رائے ونڈ کے اطراف میں واقع علاقوں سے صبح سوےرے ہزاروں افراد پنڈال پہنچنا شروع ہوگئے ،دعا کا دورانےہ 14منٹ رہا ،کراچی سے آنے والی سپےشل ٹرےن اور لاہور شٹل مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئےں ،آرٹی سےکرٹری اور ضلعی انتظامےہ کی غفلت سے شرکائے اجتماع سے ٹرانسپورٹرز اوور چارجنگ کرتے رہے۔لاکھوں لوگوں نے دین کیلئے وقت لگانے کا وعدہ کیا اورنام رجسٹرڈ کروایا ،اجتماع کے اختتام پر ضلعی پولیس اور ٹریفک وارڈنز نظر نہ آئے ،تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار حسب سابق ٹریفک کنٹرول کرتے رہے ۔
اللہ کے دےن کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے: علماءکرام



















