راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،جلسے جلوس،ریلیوں پر پابندی

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،جلسے جلوس،ریلیوں پر پابندی کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں جلسے، جلوس اور ریلی سمیت ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی،شہر میں اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد ہوگی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔