دعوت و تبلیغ کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا امت محمدی کی اوّلین ذمہ داری ہے: علما کرام

رائیونڈ (نامہ نگار) عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربےع الحق بنگلہ دےش،بھائی فاروق بنگلور،مولانا عبدالرحمان بمبئی،مولانا زبےر الحسن آف انڈےا، مولانا محمد ابراہےم دےولہ ودےگر نے کہا کہ اسلام امن و آشتی والا دےن ہے اسلام اےک مکمل ضاطہ حےات ہے آقائے کائنات کو پوری کائنات کے لئے مبعوث کےا گےا ہے،دےن اسلام عےن فطرت کے مطابق ہے جدےد سائنس آج اسلام کے مطابق تحقےقات کرکے اسکو سچ ثابت کررہی ہے جبکہ ہمےں ساڑھے 1400 سال پہلے ہی پےارے نبی نے تمام بشارتےں سنا دی تھےں ۔ دعوت وتبلےغ کا کام عام کام نہےں ہے ےہ کام انبےاءاکرام کی مےراث ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی واحدانےت کو عام کےا اس کام پر انہےں مختلف اذےتوں اور مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ،اس عظےم کی اہمےت کو سمجھتے ہوئے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو اپنے اہل و عےال ،محلے ،شہر کے مکےنوں کو دعوت دےنا ہوگی ، اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا ،یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا ،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی کی اولین ذمہ داری ہے۔حضو راقدس نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو ،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا،تبلیغی اجتماع میںمنکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں ،تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کیلئے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو۔ علماءکرام نے کہا کہ مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے، دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی ہے ،شہر، قصبوں، گاوں گاوں اور گلی ،محلوں میں پھیل جاو اور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر انکو دین پھیلانے سیکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالیٰ کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جاو ،سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اوروہ لوگ قابل احترام ہیں جوا للہ تعالیٰ کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گذر کر کاروبار مال اہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالیٰ کے دربار میں انکے بلند درجات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں آو سب ملکر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کیلئے خود کو دعوت وتبلےغ کےلئے پےش کرےں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکےں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گذاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا ۔دوسری طرف رائے ونڈ عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے مےںشرکا ءکی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ہفتے کے روز بھی ٹرےنوں کے ذرےعے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ،ہفتہ کے روز سرکاری تعطےل کے باعث قرب وجوار کے ہزاروں افراد کی اجتماع مےں شرکت ،حفاظ اکرام کی جماعتےں پنڈا ل کے گرد سورہ ےاسےن کی تلاوت پر مامور رہی،اسموگ کے باعث شرکاءکو پرےشانی کا سامنا ،ضلعی انتظامےہ سمےت دےگر اداروں کی جانب سے اسموگ کے خاتمے کےلئے قابل ذکر اقدامات نہےں کئے گئے ،اجتماع گاہ کی سکیورٹی انتظامات مزےد سخت کردئےے،پولےس افسران کا اجتماع گاہ کے اردگرد گشت کا سلسلہ جاری رہا ،سلنڈر کی پابندی کی وجہ سے شرکاءکو کنٹےن سے کھانا خرےدنے مےں دشواری کا سامنا ،اجتماع انتظامےہ کی جانب سے قائم کی گئی کنٹےن پر سستے کھانوں کی فراہمی ،کنٹےن پر کھانے کی خرےداری کےلئے لمبی قطارےں لگی رہیں،پنڈال کے گردونواح مےں ناقص مشروبات کی فروخت جاری رہی،ٹرےفک پولےس کی غفلت کے باعث غےر قانونی لکڑ بگا نامی رکشے سند رروڈ پر دندناتے رہے،پےٹر اےجن سے تےار لکڑ بگے سے ماحولےاتی آلودگی مےں اضافہ ،اجتماع مےں شرےک ہونے والے لاکھوں افراد نے نماز تہجد ،اشراق ،چاشت اور ابابےل کا خصوصی اہتما م کےا ،لاہور سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنی کے اہلکار اور مشےنری صفائی ستھرائی مےں مصروف نظر آئی،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کےلئے لےسکو ملازمےن کےمپ مےں موجود رہے ،سےلولر کمپنےوں کی غفلت کی وجہ سے صارفےن کو مشکلا ت کا سامنا رہا ،سند ر روڈ پر ڈرائی فروٹ کے سٹالوں پر رش رہا ،جاوا رےوڑی کے اسٹال پر رش ،ملتانی سوہن حلوہ کے سٹال پر بھی رش رہا ،مقامی رہائشےوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاﺅ جاری ہے ،دور دراز سے آنےوالے مہمان اختتامی دعا مےں شرکت کے بعد اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائےنگے ،اختتامی دعا مےں 5لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ،شرکاءکی واپسی کےلئے رائے ونڈ رےلوئے اسٹےشن پر مقامی احباب کی جانب سے قائم کئے گئے استقبالےہ کےمپ مےں کھانے کا وسےع انتظام کےا گےا ۔علاوہ ازیں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج اختتامی دعا کے بعد اختتام پذےر ہو جائےگا ،اختتامی دعا سے قبل مولانا محمد ابراہےم دےولہ کارکنان کو خصوصی ہداےات دیں گے جبکہ اختتامی دعا بھی مولانا ابراہےم ہی کروائےں گے،کراچی سے آنے والی سپےشل ٹرےن ہزاروں مندوبےن کو لےکر واپس روانہ ہو جائےگی، دعا کے بعد شرکاءاپنے علاقوں کو روانہ ہوجائےں گے۔شرکاءاجتماع کی سہولت کےلئے رےلوئے اسٹےشن پر محکمہ رےلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہےں تمام نان سٹاپ ٹرےنوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہےں جبکہ رش کی صورت مےں بکنگ کاﺅنٹر کا الگ سے انتظام کےا گےا ہے شرکاءاجتما ع کی سہولت کےلئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کےمپ بھی لگا دےا گےا ہے جہاں زائرےن کو تمام ٹرےنوں کی معلومات اور کھانا فراہم کےا جائےگا ،جبکہ اجتما ع مےں شرےک ہونےوالے کارکنان اندرون ،بےرون ملک دعوت وتبلےغ کےلئے روانہ ہو جائےں گے، تبلےغی مرکز کل پےر کو کھول دےا جائےگا ۔