لاہور: (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار،سیاسی ، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو26ویں ترمیم کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا سب کو ملکر ملکی ترقی و استحکام کےلئے کردار ادا کرنا ہے،اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے، فیصل کریم کنڈی نے کہا صوبے کی بہتری اور امن و امان ترجیح ہے،صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط بنانے، مشترکہ چیلنجز اور تعاون کیلئے رابطے بڑھائیں گے۔
دریں اثنا چیف انسٹرکٹر نیپا اسلام آ باد ڈاکٹر ثمرین زہرا کی قیادت میں 16مختلف محکموں کے36ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروں سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا سول سروس کا مقصد عوام کی خدمت ہے ،بطور سول سرونٹس پبلک سروس آپ کی ترجیح ہونی چاہیے ،ملک و قوم کی ترقی میرٹ کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی میں ہے ،لوگوں کو ریلیف دینے کےلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
بعد ازاں سردار سلیم حیدر سے تاجر رہنما عظمت شاہ کی قیادت میں لاہور کی تاجر برادری کے وفدنے ملاقات کی،سردار سلیم حیدرنے کہا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،قابل تحسین ہے کاروباری افراد ملکی معیشت میں بہتری لانے کےساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کےلئے پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔
علاوہ ازیںگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یوم اقبال کے موقع پر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کیا ،اقبال کافلسفہ خودی پوری انسانیت خاص طور پر نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















