بھارت کےساتھ سموگ ڈپلومیسی شروع ہونے سے بہتر کوئی بات نہیں:عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے اپنے لوگوں کو مرنے سے بچانا ہوگا،بھارت کےساتھ سموگ ڈپلومیسی شروع ہونے سے بہتر کوئی بات نہیں،سموگ کے خاتمے کیلئے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی،ملتان ،فیصل آباد پر خبریں تشویشناک ہیں، فیصل آباد ویسے بھی انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، ہماری پوری حکومتی مشینری سڑکوں پر کھڑی ہے، 8ماہ میں سینکڑوں بھٹوں میں سے کئی مسمار کیے گئے، بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لارہے ہیں جو ٹیکنالوجی پر نہیں جائیں گے وہ پنجاب میں کام نہیں کرسکیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ایسا نہیں سموگ صرف پاکستان میں ہے باقی ممالک میں نہیں، بیجنگ آخری 26سالوں سے سموگ سے مقابلہ کررہا ہے، وہ بھی سموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں ، وہ لوگ اپنی انڈسٹری کو بیجنگ سے دور لے کر جارہے ہیں، حکومت پاکستان بھی سموگ والے مسئلے پر اقدامات کررہی ہے، دہلی کی حکومت کو بھی اقدامات کرنا ہوں ، بھارت بھی سموگ کے معاملے پر فکرمند ہے

وزیراطلاعات نے کہا چائنہ بھی بہت بڑا ملک ہے،ان کے شہر سے باہر انڈسٹریز لگ سکتی ہیں، ہمارے شہر کے باہر دوسرا شہر شروع ہوجاتا ہے، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں بھارت کو لکھا خط فارن آفس چلا گیا یا نہیں چیک کرنا ہوگا،بھارت بھی سموگ والے معاملے پر کام کرنے کیلئے تیار ہے، ایک دوسرے کےساتھ مل کر کام کرنا ہوگا اگر سموگ ڈپلومیسی شروع ہوجائے توکوئی بہتر بات نہیں ہوسکتی، سموگ پر کام بھارت کو بھی کرنا ہوگا،اور کوئی چوائس نہیں، اپنے لوگوں کو مرنے سے بچانا ہوگا۔