گنڈا پور پھر کارکنوں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ کے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے علی امین گنڈا پور پھر کارکنوں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہاعلی امین گنڈا پور کے پی ہاوس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے12اضلاع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگایہ رنگ بازی کا اینڈ ہے۔