قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، اہم قانون سازی متوقع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کااجلاس پیر کو ہوگا،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کی منظوری سمیت اہم قانون قانون سازی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا،اجلاس شام 5کی بجائے 4بجے ہوگا،سپیکر سردار ایاز صادق نے اسمبلی قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کاوقت تبدیل کیا،ممبران کو وقت میں تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ،حکومت قومی اسمبلی اور سینٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے،حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل بھی منظور ہونے کا امکان ہے۔