126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کرینگے: طلال چودھری

فیصل آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹرطلال چودھری نے کہاہے126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کریں گے۔

فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سوا گھنٹے پہلے ہی پہنچے ہوئے تھے،پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں ڈیل ہو گئی، اب کہتے ہیں ٹرمپ جیتے گا تو نکالے گا، پاکستان کےخلاف لوگ لابنگ کرتے ہیں،ملک میںسیاسی استحکام مشکل سے قائم کیا گیا، غریب کو سانس لینے کا موقع ملا،مہنگائی کم ہو گئی۔

طلال چودھری نے کہاوزیر اعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کےلئے جگہ جگہ جا رہے ہیں،غریب کا چولہا جلنا شروع ہوگیا اب رکنے نہیں دینگے،پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔