بنوں:(مشرق نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےخلاف بنوں کے تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کے اندراج کےلئے درخواست جمع کرادی گئی۔
درخواست پی ٹی آئی ورکر اور ہیومن رائٹس کمیشن یوتھ ساوتھ ریجن ممبر نے جمع کرائی ،موقف اپنایا گیا مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ، دھمکی قابل دست اندازی پولیس جرم ہے،درخواست گزار نیک رحمان نے کہا دھمکیوں کی وجہ سے پہلے بھی عمران خان پر حملہ ہوا،مریم نواز کےخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
بنوں: مریم نواز کےخلاف اندراج مقدمہ کےلئے درخواست جمع



















