قطر پاکستان میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے قطر پاکستان میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا، خیبر پختونخوا میں غیر سنجیدہ حکومت ،گنڈا پورکبھی بھاگتے ہیں ،کبھی چھپتے ہیں، کرتب کتنی دیر چلیں گے؟،وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس آ گئے ، بالخصوص دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔


پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاحالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اصلاحات کے مرحلے سے استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں، پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستی کا رشتہ قائم ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو چکی ، 27 ایم او یوز سے بڑھ کر 34 ایم او یوز ہو گئے ، 5ایم او یوز پر کام شروع ہو چکا ، 600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان غیر روایتی گرم جوشی دیکھنے میں آئی،وزیر اطلاعات نے کہا قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، قطر پاکستان میں توانائی، معدنیات، آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا، قطر کا وفد جلد پاکستان آئے گا

عطا تارڑ نے کہا خیبر پختونخوا میں غیر سنجیدہ حکومت ہے وہ کبھی بھاگتے ہیں اور کبھی چھپتے ہیں، کرتب کتنی دیر چلیں گے؟ صحت، تعلیمپرکیا اصلاحات کیں؟ عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کیا اقدامات اٹھائے، نظر نہیں آ رہے؟ جلد عوام گریبان پکڑیں گے۔