پیرس:سید قمر رضا کے اعزاز میں عشائیہ،اہم شخصیات کی شرکت
پیرس:(مشرق نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سید قمر رضا کے امریکہ اور برطانیہ کے کامیاب دوروں کے بعد دورہ فرانس کے تسلسل میں مختلف سیاسی ، کاروباری و سماجی کمیونٹی رہنماوں کی جانب سے تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز، اسقبالیے ، ناشتے اور ظہرانے دئیے گئے۔
پیرس آمد پرچیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال، رفقاءاور دیگر کمیونٹی رہنماوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، لندن سے کونسلر چودھری محبوب، چودھری افضال ، افضل چودھری بھی فرانس دورہ میں چیئرمین او پی ایف کےساتھ تھے، سب سے بڑی استقبالیہ تقریب پیرس میں ہوئی۔
چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال کی میزبانی میں پروقار تقریب و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میںچیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف سید قمر رضا مہان خصوصی تھے جبکہ سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار احمد نے خصوصی سرکت کی،سید قمر رضا نے نئی عدالتی قانون سازی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی پیش رفت پر دلی اظہار مسرت اور خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف، فیڈرل منسٹر فار اوورسیز پاکستانیز ، بالخصوص چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔



















