لاہور (اپنے رپورٹر سے)ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں انٹر نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور اقوام متحدہ کی INSARAGمشق میں 23ممالک کے 274مندوبین کے علاوہ وزیربرائے ایمرجنسی سروسزخواجہ سلمان رفیق اورسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر، اقوام متحدہ کے INSARAG سیکرٹری ونسٹن چانگ اور امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز بھی موجود تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے بین الاقوامی ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمپئن ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کی علامت قرار دیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ملائیشیا، چین، کوریا، فلپائن، تھائی لینڈ، برطانیہ، نیپال اور پاکستان کی ٹیموں کی شرکت کو سراہا۔ اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ا±مید کا مرکز ہے جو ہزاروں ریسکیو اہلکاروں کی تربیت کر چکی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ائر ایمبولینس سروس کے بعد موٹر وے ایمبولینس سروس بھی جلد متعارف کی جائے گی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے
ریسکیو 1122 نے پنجاب بھر میں لاکھوں زندگیاں بچائیں: سپیکر پنجاب اسمبلی



















