اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا نئی صبح طلوع ،عوام، ریاست پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ، تاریخ ثابت کرے گی آئینی ترمیم عوام کے حق میں ہوگی۔
عطا تارڑ نے بلاول بھٹو زرداری،فضل الرحمن، وفاقی کابینہ ، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاترمیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا، 26 ویں آئینی ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی، حکومت نے حتی الامکان کوشش کی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے ،تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاآئینی ترمیم سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی،سیاست میں ضد نہیں ہوتی، ترمیم کی منظوری میثاق جمہوریت کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،ملک میں قانون کی حکمرانی ،بالادستی کو تسلیم کیا جائے گا،عدلیہ میں تقرریوں ،ججز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے عمل میں شفافیت آئے گی اور پارلیمان بالادست ادارے کے طور پر اپنا کام کر سکے گا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















