لاہور:(اپنے نمائندے سے)جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے احتجاج کی کال موخر کرنے کی اپیل کردی۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان میں ہونا حکومت یا پارٹی نہیں پوری قوم کےلئے اعزاز کی بات ہے، پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخرکرے، حکومت عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مانے۔
لیاقت بلوچ نے کہاآئینی ترمیم کا فیصلہ حکومت کا ہے تو تیاری نہیں کی گئی،سعودی عرب کا اقتصادی وفد پاکستان سے مضبوط دوستی کا پیغام ہے،کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملہ ملکپر حملہ ہے،عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس بلائیں۔
پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخر کرے،جماعت اسلامی



















