لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی پروپیگنڈا جماعت ،کے پی کے ہاﺅس میں لوگوں کو حکومت کےخلاف بغاوت ،جہاد کی ترغیب دی جاتی ہے سوشل میڈیا کے استعمال کےلئے قوانین و قواعد و ضوابط بنانا ہوں گے ،خواتین کی عزت اچھالنے اور پروپیگنڈے کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،میں اپنی نہیں تمام خواتین کی لڑائی لڑ رہی ہوں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاپی ٹی آئی کے پروپیگنڈ سیل کا استعمال لوگوں کی توہین کےلئے ہوتا ہے،میرے کیس میں مرکزی ملزمہ کے شوہر کی فرنچائز ہے ،500سمز خدمت خلق نہیں فساد اور بغاوت کےلئے نکالی گئیںیہ تو سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور ظالم ،عدالت میں کھڑے ہوکر معصوم ، مظلوم بن جاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاوزیراعظم اگر کچھ کرے تو آزادی رائے کا نعرہ لگتا ہے،مجھے ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ تک بھی جاوں گی،سارے تماشے اتفاق نہیں ،پوری پلاننگ کےساتھ ہورہے ہیں،سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں کے ساتھ سلوک بھی ویسا ہی ہوگا،تمام چیزوں کو رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت ہونا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاپاکستان میں ترقی آرہی ہے، اکنامک انڈیکیٹرز کہہ رہے ہیں مہنگائی کم ہو رہی ہے، میری وزیراعلیٰ نے آ کر باقی وزرائے اعلیٰ کو بتایا روٹی کی قیمت کم ہونی ہے، پنجاب روٹی کی قیمت کم اور باقی صوبوں میں بڑھ رہی ہے،مریم نواز نے کسانوں نہیں بلکہ کسانوں کی شکل میں موجود مافیا کو ٹارگٹ کیا۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا دورہ کیا،اکیڈمی کی مختلف کلاسز میں گئیں، اساتذہ سے ملاقات کی، خدمات کو سراہا،نوجوان آرٹسٹوں کے کام میں گہری دلچسپی لی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















