کسی غیر آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے:گورنر پنجاب


فیصل آباد: (بیورورپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا اٹھارویں کے بعد 19ویںزبردستی کرائی گئی، آئینی ترامیم کیلئے کوئی جلدی نہیں، وکلاءسے مکمل مشاورت کریں گے، کسی غیر آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،پیپلزپارٹی ہمیشہ وکلا کےساتھ کھڑی رہے گی۔

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلا کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہاوکلاءنے انتہائی اپنایت سے گفتگو کی ،ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ کا سب سے بڑا مطالبہ ہائی کورٹ بنچ کا ہے، افتخار چودھری کی بحالی میں پیپلزپارٹی وکلاءکےساتھ ہر محاذ پر شریک ہوئی، افتخار چودھری نے وکلاءاور پیپلزپارٹی سے ہاتھ کیا،آئین کی بحالی کےلئے نکلے، افتخار چودھری سے کوئی سروکار نہیں،مشرف دور میں اٹک میں مجھ پر روزانہ مقدمات درج ہوئے، اندازہ ہوا عدالتی کارروائی میں کتنی خواری ہوتی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا ڈسٹرکٹ بار کا ہائی کورٹ بنچ کا مطالبہ بالکل جائز ہے، ملک کی تیسری بڑی بار کےساتھ زیادتی ہے یہاں ہائی کورٹ بنچ نہیں ، وکلاءکی جد و جہد کا ساتھی ہوں، پوری کوشش کروں گا میرے ہاتھوں سے ہائی کورٹ بنچ کا قیام عمل میں آئے۔