وفاق پر حملہ آور انتشاری ٹولے کامقصد لاشیں تھا،عطاءتارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے صوبائی وسائل کےساتھ وفاق پر حملہ آور انتشاری ٹولہ لاشیں گرا کر ملکی معیشت کو ڈی ریل کرنا چاہتا ہے ،ملکی معیشت میں بہتری، مہنگائی میں کمی ہضم نہیں ہو رہی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاتحریک انتشار کی طرف سے احتجاجی دھرنے کی کال کا مقصد لاشیں گرانا تھا،اسلام آباد پولیس کے 55 سالہ عبدالحمید شاہ کو تشدد کر کے شہید کیا گیا، قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے،پولیس نے کسی کو ہاتھ تک نہیں لگایا، پاکستان سے بڑھ کر کوئی نہیں ،پوری دنیامعاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے ،ماضی میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر کس نے حملہ کیا، اپنے آرمی چیف کےخلاف پوری دنیا میں مہم چلانے کےلئے کون فنڈنگ کرتا رہا۔

وزیر اطلاعات نے کہا احتجاجی مظاہرین کو لے کر آنے والا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کے پی ہاﺅس جانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے،گنڈا پور عوام کو لاکر خود بھا گ گئے،شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا، دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھائیں گے،ترقی کا سفر جاری رہے گا۔