لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہاہے کا نسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار 9 مئی کا مجرم ،بے شرم اور فاشسٹ شخص ہے،” میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو،میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو“کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاخیبر پختونخوا سے گنڈا پور کو اسلحہ ،آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے عمران خان نے اسلام آباد پہ چڑھائی کرانے بھجوایا، پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر ، آنکھیں پھوڑیں ،دن در اصل 9 مئی 2 تھا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا نشانہ جمہوری ادارے ،مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کرانا اور عدلیہ پر قبضہ تھا، دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا خارجہ تعلقات درست سمت،معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ،فتنہ سیاست ختم ہو چکی،ملک دشمن سازش کاحصہ بننے والے پاکستان اور قوم کے مجرم ہیں
کا نسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار 9 مئی کا مجرم ہے،مریم اورنگزیب



















