اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کا احتجاج،برہان انٹرچینج، ڈی چوک اور فیض آباد میدان جنگ،تصادم، شیلنگ،عمران خان کی بہنوں سمیت درجنوں ا فراد گرفتار، اسلام آباد آنےوالے تمام راستے سیل ،راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ،انٹرنیٹ موبائل فون ،میٹروسروس معطل ،سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
برہان انٹرچینج ،ڈی چوک اور فیض آباد پر کارکن،پولیس آمنے سامنے رہے،شدید تصادم دیکھنے میں آیا،منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی،درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ ، عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا،پولیس نے دونوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا، فیض آباد کے قریب شدید شیلنگ سے گھروں میں موجود خواتین ،بچوں کی حالت غیر ہوگئی،راستوں کی بندش سے اسلام آباد جانے والے شہریوں سمیت ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سمیت4شہروں میں دفعہ 144نافذ کر کے 3اضلاع میں رینجرز کی خدمات طلب کرلیں،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج ممنوع ہوگا،راولپنڈی، اٹک میں ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کردی گئی،محکمہ داخلہ پنجاب نے کہاڈبل سواری پر پابندی تشدد، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے لگائی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















