اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن ، ق لیگ کے 2اراکین اسمبلی کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع،سپیکر نے دونوں کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع سپیکر آفس کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی اراکین کےخلاف کارروائی کیلئے نواز شریف ،چودھری شجاعت نے سپیکر آفس کو ریفرنس بھیجا ،ایازصادق نے کارروائی کرتے ہوئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ۔
قبل ازیںدونوں پارٹی صدور نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چودھری کےخلاف ریفرنس سپیکر کو بھیجے۔
2 اراکین اسمبلی کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع



















