اسلام آباد :(بیورورپورٹ)بلاول بھٹو ،شاہد خاقان عباسی ،محموداچکزئی نے جماعت اسلامی کے غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اہم ملاقات ہوئی، حافظ نعیم الرحمن نے بلاول بھٹو کو 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا دنیا میں بڑا سوالیہ نشان پیدا ہوگیا دنیا کسی بڑی جنگ کی طرف تو نہیں جا رہی، 7 اکتوبر کو غزہ میں جاری جنگ کو ایک سال ہوجائے گا، 30 ہزار سے زائد بچے ،خواتین شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل نے یو این او اجلاس کے دوران لبنان پر حملے کیے، فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانی اور اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہااسرائیل کا ایجنڈا مسلمانوں کی نسل کشی کرنا ہے،موبائل فونز کو پیجر میں تبدیل کر کے حملے کیے جا رہے ہیں، سیاسی قیادت کو ایران میں شہید کیا جاتا ہے، پاکستان کے اندرونی مسائل اپنی جگہ، پیپلز پارٹی اور جماعت میں نظریاتی طور پر اختلافات ہوں لیکن پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین پر ایک پیج پر ہیں، پورے پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر ایک پیج پر ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہاجماعت اسلامی کی تعریف کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوتیں، پاکستانی سیاست میں اچھی پیشرفت ہے، امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی ہے 7 اکتوبر کو مسئلہ فلسطین پر ضرور ساتھ دیں گے، تمام پارٹیاں 7 اکتوبر کو مل کر پوری دنیا کو پیغام بھیجیں غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دریں اثنا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دونوں سیاسی رہنماوں سے ملکی سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے فلسطین کے حوالے سے جماعت اسلامی کے موقف کو سراہا، حافظ نعیم الرحمن کی7 اکتوبر کے غزہ مارچ میں شریک ہونے کی دعوت محمود خان اچکزئی نے قبول کرلی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















