سرگودھا :(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما واپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا حکومت لندن پلان کے تحت چل رہی ہے،کرپشن چھپانے کیلئے آئینی ترامیم نہیں ہونے دیںگے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گر رہے ، جلد لندن بھاگ جائیں گے ، بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں ، لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ،تشدد کرنے کےساتھ فائرنگ کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسلام آباد میں احتجاج ہرصورت ہوگا ۔
احمد خان بھچر نے کہا پنجاب پولیس کچے کے ڈاکووں کو پکڑ نہیں سکتی ، آئی جی کا تمام فوکس پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف ہے ،حکمرانوں نے ظلم و جبر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،قبل ازیں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور احمد خان بھچر سرگودھا کی انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
کرپشن چھپانے کیلئے آئینی ترامیم نہیں ہونے دینگے:عمر ایوب



















