عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ حکام کو شوکاز

اسلام آباد ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ نے درخواست ضمانت خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئیاسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ، مقدمے میں سائلہ کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے، سائلہ گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہوںکو بلیک میل کر کے لگوائے گئے،مقدمہ اور تفتیش بد نیتی اور بد دیانتی پر مبنی ہے، ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید برآں سیشن عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔