نابینا افراد کامطالبات کے حق میں9ویں روز بھی دھرنا،پولیس نے ڈنڈے برسا دئیے
لاہور:(کرائم رپورٹر)نابینا افراد کامطالبات کے حق میں9ویں روز بھی دھرنا،پولیس نے ڈنڈے برسا دئیے،مظاہرین کی چیئرنگ کراس پر اہلکاروں کےساتھ دھکم پیل ہوئی اور رکاوٹیں ہٹا کر مال روڈ پر الحمرا ہال کے سامنے جاپہنچے،مظاہرین ایوان وزیر اعلیٰ جانے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے ڈنڈے برسادئیے،دھکم پیل میں ایک نابینا شخص کا سر پھٹ گیا، نابینا مظاہرین نے بھی اپنی سفید چھڑیوں سے پولیس پر حملہ کیااورمطالبات کی منظوری تک گھر جانے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس نے کہا نابینا افراد پر تشدد نہیں کیا گیا ، پولیس لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے کیلئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے،نابینا افراد کی طرف سے ہاتھا پائی ، مزاحمت کا سامنا ہے،متعدد پولیس افسر وجوان زخمی ہوگئے۔



















