کوئٹہ:(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آمر کے بنائے کالے قوانین ختم کرنا ناگزیر ہے،آئینی عدالت میں فائز بیٹھیں یا منصور، کوئی مسئلہ نہیں۔
بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس منصور علی شاہ میرے لیے سب سے محترم ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،دونوں ججز میں کوئی بھی آ کر آئینی عدالت میں بیٹھے، بلوچستان کے وکلا نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، صوبے کے عوام کو کچھ عرصے سے دہشت گردی کا سامنا ہے،نسلوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کو ختم کرنا ضروری ہے، خاندان کا سفر کٹھ پتلی سے شروع نہیں ہوتا۔
چیئرمین پی پی نے کہاسابق چیف جسٹس افتخار چودھری، جنرل کیانی اور جنرل پاشا کے درمیان مک مکا ہوا اگر چارٹر آف ڈیموکریسی نافذ ہوگا اور اگر 1973 کا آئین اصل حالت میں بحال کیا گیا تو سٹیٹس کو کا کیا بنے گا؟ جمہوریت پر کنٹرول کا کیا ہوگا؟،بات درست ہے حالات بہت اچھے نہیں لیکن حالات تو تب بھی بہت برے تھے جب ایسا فرعون بیٹھا تھا جس کےخلاف کوئی لب کشائی نہیں کر سکتا تھا، شہید بےنظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد کا مقصد آئین کی بحالی ہی تھا،آئین کی بحالی کا سفر اور جدوجہد 30 برس پر محیط ہے،آئین کو بحال کیا، شہید ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی، پی پی اور دوسری پارٹیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا
بلاو ل بھٹو نے کہا آپ ہی بتائیے توہین عدالت کا مطلب کیا یہ ہے اگر کوئی کسی جج کےخلاف کچھ بولے تو آپ کو زندگی بھر کےلئے سزا ملے؟، کیا یہ اظہار رائے کی آزادی ہے؟، کیا اظہار خیال کی آزادی یہ ہے کہ آپ کوئی فیصلہ دےدیں، آپ وزیراعظم کو نکال دیں، آپ اٹھارہویں اور انیسویں ترمیم میں تبدیلی کریں ،چوں تک نہ کر سکیں؟، اسلام آباد میں عدالتی جنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں اب ریاست باپ کی طرح بن گئی ہے کردار افتخار چودھری کا ہے ، افتخار چودھری جیسے مائنڈ سیٹ نے عدلیہ کوخراب کیا، آپ چاہتے ہیں فیصلے ہوتے رہیں اورشکایت بھی نہ کریں ؟۔
چیئرمین پی پی نے کہاصرف آئینی عدالت بنانے کا مطالبہ نہیں کررہے بلکہ عدالتی اصلاحات اور ججز کے تقرر کے طریقہ کار میں بھی بہتری چاہتے ہیں، چیف جسٹس کی ابتدائی تقریر کو دیکھ لیں، وہ سب کہتے ہیں ہم اپنے قوانین تبدیل کریں گے آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ، میرٹ کے فیصلوں کا حال دیکھ لیں، لاہور ہائیکورٹ میں تقریباً 24 اور سندھ میں 13 آسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن معزز جج صاحبان آپس میں بات نہیں کرتے، کیسز کی تعداد زیادہ ہے اور ہر کچھ عرصے کے بعد نیا سیاسی مسئلہ سامنے آ جاتا ہے جس سے پوری عدلیہ اور وکلا کی توجہ دوسری جانب چلی جاتی ہے، آئینی عدالت کے قیام سے نہ صرف عام سائل کو فوری اور جلدی انصاف مہیا ہوگا بلکہ موجودہ ججز کی بھی پوری توجہ آئینی معاملات کو دیکھنے پر رہے گی اور اگر ایسا نہیں ہو سکا تو پھر بار ایسوسی ایشن میں موجود لوگ احتساب کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاایسا نظام بنانا چاہتے ہیں جس میں عدالتیں ایک رات میں نہ سہی مگر کچھ وقت بعد تحفظ فراہم کر سکیں، یہ محض ایک چیف جسٹس کے تقرر سے نہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کرنے سے ممکن ہوگا، مقدس گائے کا تصور ختم کرنا ہوگا، وفاقی اور صوبائی سطح پر آئینی عدالت قائم کرنا ہوگی، فوجی عدالتوں کا تصور اس لیے بار بار سامنے آتا ہے کیوں کہا جاتا ہے عدالتی نظام دہشت گردوں کو سزا نہیں دے سکتا اور جب ججز سے پوچھا جاتا ہے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ وکلا اور پراسیکیوشن ٹھیک نہیں، آئینی عدالت کے قیام مقصد کسی جج کو فکس کرنا نہیں بلکہ یہ بنیادی ضرورت ہے اور میں اس کےلئے کوشش کرتا رہوں گا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا میرا بلوچستان کے وکلا کے ساتھ خاص طور پر گہرا لگاوہے، بلوچستان کے عوام کو گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کا سامنا ہے، ہماری نسلوں نے جمہوریت کےلئے قربانیاں دی ہیں، فوجی عدالتوں کا تصور بار بار اس لیے آتا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے عدالتی نظام دہشت گردوں کو سزا نہیں دے سکتا اور جب ججز پر اس سے سوال ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں وکلاءاور پراسیکیوشن برے ہوتے ہیں، آئینی عدالت بنانے کا مقصد کسی جج کو فکس کرنا نہیں ہے بلکہ یہ بنیادی ضرورت ہے اور میں کوشش کرتا رہوں گا، میری تجویز ہے وفاق اور صوبے میں آئینی عدالت اگر بنا رہے ہیں تو سپریم جوڈیشل کونس میں یہ سب مل کر بیٹھیں مگر جب آئینی عدالت کا کوئی سوال ہو تو اس کا چیئرمین آئینی عدالت کا چیف جسٹس ہو اور جب ہائیکورٹس یا سپریم کورٹ کا سوال ہو تو اس کا چیئرمین سپریم کورٹ پاکستان کا کوئی جج ہو۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















