عمران سے گنڈا پور کی ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی،ملکی، پارٹی و سیاسی صورتحال سمیت ڈی چوک احتجاج پر مشاورت کی گئی،ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی صحافیوں سے بات کیے بغیر چلتے بنے۔