پشاور(بیورورپورٹ)کنڈی نے گنڈاپور کوصوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کی تجویزدےدی،گورنر نے خط صوبے کی دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی ارسال کردیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے خط میں لکھا وفاق سے منصفانہ وسائل کی تقسیم، صوبائی حقوق کیلئے یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں، گورنر ہاوس ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا،آئل اینڈ گیس ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول ٹاسک فورس کی ترجیحات میں شامل ہوگا، یونائیٹڈ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی میزبانی پشاور میں گورنر ہاوس کرے گا۔
صوبائی حقوق کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنائیں،کنڈی کا گنڈاپور کوخط



















