پی ٹی آئی کا28ستمبر کو پنڈی میں پاور شو،جلسے کیلئے درخواست دیدی

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کا28ستمبر کو پنڈی میں پاور شو،جلسے کیلئے درخواست دیدی ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چودھری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری جنرل نے وکلاءٹیم کےساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں کہا گیا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے،پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے لیاقت باغ اور بھٹہ چوک مقامات تجویز کئے ،ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کر لی ، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کرلیا۔