بشریٰ کا خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق خاتون اول بشریٰ نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کوفریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا سابق خاتون اول ہوں، مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیرقانونی گرفتاری ہورہی ہے، خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے،استدعا ہے لاہورہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔